شیخ رشید احمد کی کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلمور سے ملاقات


شیخ رشید احمد کی کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلمور سے ملاقات

پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے کہا کہ وہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری