کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں، جنرل باجوا
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ اور پیشہ ور قابل فوج ہی امن کی ضامن ہوتی ہے اور قوم کی حمایت سے پاک فوج ایک مضبوط قوت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور دوسرے قومی ادارے کورونا پر قابو پانے کیلئے متحرک اور پر عزم ہیں، صرف مربوط قومی کوشش کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی و خوشحالی پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران اور فیکلٹی سے خطاب بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی افسران پیشہ وارانہ بہترین تربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔