بلوچستان میں ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذرئعے امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شیعہ کانفرنس

بلوچستان میں ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذرئعے امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شیعہ کانفرنس

ہزارہ قوم کی آل پا رٹی کا نفرنس امام بارگاہ حسینی طوغی روڈ میں بلوچستان شیعہ کانفر نس کے صدر محمد داؤد آغا کی صدارت میں ہوئی۔

جس میں ہزارہ قوم کے تمام معتبرین شریک ہوئے اجلاس کا مقصد سانحہ ہزارہ ٹا ؤن اور مومن آباد میں انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے تمام اقوام کو دشمن بنانے اورسرزمین کوئٹہ کو ایک بار پھر خون سے رنگین کرنے کی کو شش کی گئی جس کی مذ مت کرتے ہیں۔

پاکستان دشمن قوتوں کو ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائود آغانے کہا کہ ہم سب پا کستانی اور بھائی بھائی ہیں ہمارا پیغام محبت کا پیغام ہے ،اس سلسلے میں تمام اقوام سے را بطہ کرکے غلط فہمیاں دور کی جا ئیں گی اور ملک دشمنوں کے ان منصوبوں کو کامیا ب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔

ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان میں شوشل میڈیا مکمل طورپر آزاد ہے جس کی وجہ سے ملک دشمن عناصر اس کا غلط استعمال کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری