عراق؛ امریکی مسلح افواج کا طیارہ تباہ ہوگیا


عراق میں امریکی اتحادی افواج کا ایک طیارہ گرکر تباہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج کا ایک طیارہ بغداد کے التاجی فوجی اڈے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
عراقی ذرائع نے خبر دی ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ ابھی تک اس حادثے میں جانی اور مالی نقصانات سے متعلق رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب کل رات عراق کی وزارت داخلہ نے بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب ایک راکٹ کے گرنے کی خبر دی تھی۔ 
عراق کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت اور گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔