مقتدی صدر کی امریکی حکام پر سخت تنقید، عراق سے انخلاء کا مطالبہ


عراقی رہنما مقتدی صدرکی امریکی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحادی افواج فوری طور پر عراق سے نکل جائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، معروف مذہبی رہنما مقتدی صدر امریکی حکام نے دنیا پر جنگ مسلط کرکے اپنا تسلط برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بغداد الیوم نے خبر دی ہے کہ  مذہبی رہنما مقتدی صدر نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا سب کو رعب و دہشت اور دہشتگردی من جملہ جنگ اور قتل عام کے ذریعے تسلیم کرنے کے درپے ہے تا کہ اس طرح وہ دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک کے ساتھ امریکا تکبر سے پیش آتا ہے تاہم اسے اپنی یہ پالیسی بدل دینی چاہئیے۔
واضح رہے کہ تین جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب امریکی دہشتگردوں کے حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل واضح اکثریت سے پاس کیا تھا-
پارلیمنٹ سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا بل پاس ہونے کے بعد بہت سے عراقی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہیئے۔