کراچی اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز


کراچی اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز

پاکستان کے صنعتی شہر کراچی کی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 803 پوائنٹس پر ہوا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 938 پوائنٹس  پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 11,102,017 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 631,808,745 بنتی ہے۔
گزشتہ روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 54 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا جبکہ پیر کو بھی کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔
دنیا بھر میں کورونا کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے تھے اور ملکی اسٹاک مارکیٹ بھی بحران کا شکار ہو گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہے اور سرکاری کاروں نے ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ میں تیز سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری