مرتضیٰ وہاب بھی کرونا کا شکار


مرتضیٰ وہاب بھی کرونا کا شکار

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے معروف رہنما اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج میری کرونا وائرس کی رپورٹ آئی تھی جو مثبت ہے جس کے بعد میں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی علامات نہیں ہیں اور طبیعت بھی بہتر محسوس کر رہا ہے تاہم دوستوں اور احباب سے درخواست ہے کہ وہ میری جلد صحت یابی کی دعا کریں۔
واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباء کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک کئی اراکین اسمبلی اور سینیٹ بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری