بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے بری طرح ناکام ہوا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ


امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نےدعویٰ کیا ہے کہ بھارت بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے بری طرح ناکام ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق لاک ڈاؤن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا۔

نیویارک ٹائمز نے  بھارتی معیشت اور بےروزگاری میں اضافے کی بھی بات کی۔

بین الاقوامی اخبار کے مطابق مریض دہائی دیتے رہے مگر اسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے،

غیر ملکی سفارت خانہ کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔

خیال رہے کہ بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔