شیخ رشید نے کورونا وائرس کو شکست دے دی


شیخ رشید نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ترجمان وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے جس کے بعد ان کو آج ہی  اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی اجازت مل جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے منفرد بیانات اور ریلوے ٹرینوں کے حادثات کی وجہ شہرت رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے. 

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔
وزیر ریلوے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی کوئی علامات تو نہیں ثابت ہوئیں تاہم ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ خود کو گھر میں آئسولیٹ کر رہے ہیں اور ایک ہفتے بعد دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔

بعد ازاں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ملٹری اسپتال (ایم ایچ) میں علاج جاری تھا جہاں شیخ رشید احمد نے قوم سے دُعا کی درخواست بھی کی تھی۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ایم ایچ اسپتال میں میراعلاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف اپنی صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں اور اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔

اس سے قبل شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت بہتر ہے اور ایم ایچ اسپتال میں اُن کے اینٹی باڈی اور دیگر ٹیسٹ لیے گئے ہیں. ترجمان وزیر ریلوے کے مطابق شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے جس کے بعد ان کو آج ہی  اسپتال سے گھر جانے اجازت مل جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری