کرونا جیسی بیماری میں اللہ دشمن کوبھی مبتلا نہ کرے، شیخ رشید
کرونا سے صحت یابی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے آپ بیتی سنادی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد لاہور میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان پر پر خود کش حملے بھی ہوئے لیکن کبھی نہیں گھبرائے، 14 وزارتیں چلائیں لیکن ایک انجکشن نہیں ملا، اللہ تعالیٰ یہ بیماری کسی دشمن کو بھی نہ لگائے ، شہبازشریف کو بھی صحت عطا فرمائے ۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے لیے سمری ان کے پاس آئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی، اب کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہاہے، ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف سے گزار ش ہے کہ اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئیں، نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون ہیں، اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا،یہ اپوزیشن عمران خان کاکچھ نہیں بگاڑ سکتی،اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں رنگےہاتھوں پکڑی گئی ہیں ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سازش کے تحت بڑھائی گئیں، پٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنےکاوقت نہیں تھا۔