پاکستان؛ قومی ائرلائن کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ


پاکستان؛ قومی ائرلائن کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ائرلائن پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ سی اے اے نے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں اور ترجمان پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ  کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پہلی باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔  
معطلی کے احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط جاری ہوئے، سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے لائسنس معطلی سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق تحقیقات مکمل کر نے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، سی اے اے کی جانب سے تمام پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری