پاراچنارا میں خونی جھڑپیں اتحاد بین المسلمین کی فضا سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ علامہ عارف واحدی


پاراچنارا میں خونی جھڑپیں اتحاد بین المسلمین کی فضا سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ علامہ عارف واحدی

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پارا چنار میں ہونے والی قبائلی جھڑپوں کو امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے ان واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔



تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خونی جھڑپوں کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے واضح کیا کہ اس قبائلی تنازعہ کے باعث اتحاد بین المسلمین کی قائم فضا کو مقدور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ امن و امان کے قیام کیلئے بھی کیے جانے والے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق اگر مقامی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے اور صورتحال اتنی گھمبیر نہ ہوتی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اس معاملے کو حل کر کے پارا چنار میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پارا چنار کے مسلے کے حل کیلئے بھرپور کاوشیں کی جا رہی ہیں اور امید ہے حکومت اس معاملے پر فوری اقدامات کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
 انہوں نے کہا کہ قائد محترم نے حالیہ جھڑپوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی فرمائی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری