ایران کے پاکستان کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں، ظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے ایران کے پاکستان کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں‘ امریکا اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پڑوسی اور دوست ممالک روس‘ ایران‘ آذربائیجان‘ عراق اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کو اسلامی نظام سے دور کرنے کی سازش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں