پاکستان بطورذمہ دار ملک ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے، عبدالحفیظ شیخ
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان بطورذمہ دار ملک ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے27میں سے14پہلوؤں پر عملدر آمدکرچکا ہے اور دیگر 13 پہلوؤں پر نمایاں پیشرفت کی جاچکی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے27 میں سے 14 پہلوؤں پر عملدر آمدکرچکا ہے۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان2030 کےایجنڈے پر عملدرآمد اور کردار اداکرنےکیلئےکوشاں ہے، پاکستان ہرسطح پراپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرےگا۔
مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایک دہائی میں ترسیلات زر6.4ارب سے23ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں جب کہ پانامہ پیپرز سےامرا کے آف شور ٹیکس بچانےکےاقدامات بھی بےنقاب ہوئے ان ٹیکس چوری کےاقدامات سے امیر اور غریب میں فرق بڑھتاگیا۔
حفیظ شیخ نے واضح کیا کہ ملک سے ٹیکس چوری، فراڈ اور کرپشن سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کیےہیں۔
مزید پڑھیں