ایران؛ کرونا وائرس سے مزید183 افراد جاں بحق، 10 صوبوں کی حالت تشویشناک


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دس صوبوں میں کرونا  کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹرسیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید183 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے مختلف شہروں میں مزید 2ہزار379 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ان میں سے 1ہزار852 اسپتال میں داخل جبکہ باقی ضروری ہدایات کے بعد گھرروانہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب تک 2لاکھ69 ہزار440 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک 13ہزار791 شہری انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2لاکھ 32ہزار873 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے کر مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج3ہزار509 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات کا کہنا ہے کہ اب تک 2میلین98ہزار985 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دس صوبوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں نہایت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔سیمانے کہا کہ صوبہ آذربایجان شرقی، ایلام، بوشهر، خراسان رضوی، خوزستان، زنجان، گلستان، مازندران(آمل)، کرمان اور فارس میں سب سے زیادہ کیسز آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کرمانشاه، آذربایجان غربی، هرمزگان اور کردستان میں کرونا وائرس کی کیسز میں کمی آرہی ہے۔