صدرحسن روحانی کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ


صدرحسن روحانی کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے قطر ایران تعلقات پرتاکید کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے درمیان اقتصاد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی  تعلقات بڑھانے کی راہ میں کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کو دو دوست اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی کوششوں سے معاشی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام، صرف اور صرف علاقائی تعاون سے قائم ہو سکتا ہے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے باہمی معاشی تعلقات کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران سے تعلقات کا فروغ، قطر کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں امید ہے کہ مشکل حالات پر قابو پانے اور کثیر الجہتی تعاون کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری