امریکا، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات، حشد الشعبی کا خاتمہ چاہتے ہیں،شیخ خزعلی


عراقی عصائب الحق پارٹی کے سکریٹری جنرل شیخ خزعلی کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات، عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی رہنما کا کہنا ہے کہ بعض ممالک عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں کی برملا مخالفت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا  امریکا، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات عراقی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کی حمایت کررہے ہیں اور انہیں مظاہروں کی مد میں پیسے دیے جارہے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ قیس خزعلی نے زور دے کر کہا کہ صہیونی امریکی اور اماراتی منصوبے کا مقصد حشد الشعبی کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی اور عراق بھرسے امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ملک دشمن عناصر کی ایما پر کسی بھی قسم کے مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔