اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ اسٹریٹجک حماقت ہے، ایران


اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ اسٹریٹجک حماقت ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ابو ظہبی اور تل ابیب کی اسٹریٹجک حماقت قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات سے مقاومت کمزور نہیں ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ ایک احمقانہ معاہدہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات سے خطے میں مزاحمتی محور کو مزید تقویت ملے گی۔

فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد اقوام اسرائیل کی غاصب اور ظالم حکومت کے ساتھ  روابط نہیں رکھیں گے

اور صہیونی حکومت کے آلہ کاروں کو بھی نہیں بخشیں گے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاشبہ ، فلسطین کی مقدس سرزمین اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فلسطین آزاد ہوکر رہے گا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری