بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان پرشدید تنقید


بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا ہے

تسنیم ںیوز کے مطابق، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا،بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے سعودی عرب تک ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ،جمہوریت اورانسانی حقوق کیلئے 2سال ناکامی کے سال رہے۔

انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن پہلے سے بھی بڑھ چکی ہے۔