جڑواں شہروں سے 53ملک دشمن عناصر گرفتار، اسلحہ برآمد


جڑواں شہروں سے 53ملک دشمن عناصر گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی پولیس نےہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 10ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تسنیم نیوز کے مطابق، پولیس نے 15 ملزموں سے 82لٹر شراب،40بوتل شراب، 1335گرام چرس، ایک خنجربرآمد کر لیا۔

صدر ڈویژن پولیس نے گو جر خان اور کہوٹہ تھانوں کے علاقوں سے لیڈی منشیات فروش سمیت4 ملزموں کو گرفتار کرکے7کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی۔

تھانہ ائرپورٹ پولیس نےراہزنی، ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ثاتیر گینگ کوگرفتار کرکے وارداتوں کے دوران چھینے گئے 15ہزار روپے ،چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا۔

پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے کیٹیگری (بی) کے 3اشتہاری مجرموں کو دھر لیا۔ تھا نہ نو ن پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گر وہ کے تین ارکان گرفتار کر کے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی، موبائل فون، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔

 دریں اثناء وفاقی پولیس نے 15ملزمان گرفتار کر کے مو با ئل فون،شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دہشت گردی پو قابو پالیاہے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں روز بروز بہتری آرہی ہے۔ شہری سیکیورٹی فورسز کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی پر اطمئنان کا اظہار کررہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری