سندھ ہائیکورٹ نے ضلع بنانے سے متعلق قانون اور طریقہ کار طلب کرلیا


سندھ ہائیکورٹ نے ضلع بنانے سے متعلق قانون اور طریقہ کار طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی سمبلی عامر لیاقت کی ضلع غربی کی تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے ضلع بنانے سے متعلق قانون اور طریقہ کار طلب کرلیا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے پہلے طریقہ کار بتایا جائے،بتایاجائے صوبائی حکومت نے کس قانون کی خلاف ورزی کی،پھران سے جواب مانگیں گے

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رکن قومی سمبلی عامر لیاقت کی ضلع غربی کی تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزارعامر لیاقت کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ضلع غربی کی تقسیم اورضلع کیماڑی کاقیام غیرآئینی ہے ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ نیا ضلع بنانے کاطریقہ کار کیا ہے؟،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وفاق نے جب سے کراچی کو اپنی تحویل میں لینے کی بات کی تب سے کھلبلی مچی ہے

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ نیا ضلع بنانے کافائدہ کیاہوگا؟،کس قانون کے تحت ضلع بنایاگیااورکس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ؟۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ضلع بناناکس کاکام ہے؟،ایڈووکیٹ خورشید شاہ نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضلع بناناچاہئے تھا،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیاضلع بنانے کانوٹیفکیشن جاری ہو چکا؟۔

وکیل عامر لیاقت نے کہاکہ سندھ کابینہ نے منظوری دی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا تو کس نے اورکون سی کابینہ نے منظوری دینا تھی؟۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری