حزب اللہ لبنانی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، میکرون


حزب اللہ لبنانی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، میکرون

فرانسیسی صدر نےبیروت میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے حزب اللہ کو اس ملک کی نمائندہ جماعت قرار دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنانی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، حزب اللہ کا لبنان کی سیاسیت میں اہم کردار ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آج بیروت میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، "حزب اللہ لبنان کا ایک اہم حصہ ہے اور عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔"

میکرون نے مزید کہا ، "آج لبنان میں حزب اللہ اور متعدد دیگر جماعتوں کے مابین شراکت داری ہے اور حزب اللہ، لبنانی عوام کی جانب سے منتخب کردہ ایک اہم جماعت ہے۔"

فرانسیسی صدر نے لبنانی سیاسی ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: لبنانی پارلیمنٹ نے میشل عون کو صدر منتخب کیاہے، اور پارلیمان کے نمائندے لبنانی عوام کی جانب سے منتخب شدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لبنان کی سیاست پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم اس ملک کے پورے سیاسی نظام میں تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: "یہاں  انتخابی طریقہ کار پہلے سے موجود ہے، اگر لبنانی قوم چاہئے تو ایک نئی سیاسی تبدیلی لاسکتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری