پاکستان نے کرونا وائرس پر قابو پا لیا، عالمی ماہرین حیران رہ گئے
اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو مفلوج کر رکھا ہے لیکن پاکستان میں مزید زور پکڑنے کے بجائے حیرت انگیز طور پر گھٹ گئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ انڈیا میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آرہی ہے اور ھمسایہ ملک پاکستان میں حیران کن طور کیسز میں کمی آرہی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون کے وسط تک روزانہ 6 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے تھے لیکن ستمبر میں ان کی یومیہ تعداد کم ہو کر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں پانچ ماہ کے دوران پہلی بار کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 297512 کیسز سامنے آئے جس میں 6335 ہلاکتیں شامل ہیں جبکہ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ اگست تک ہلاکتیں 80ہزار تک پہنچ جائیں گی ۔۔ان میں سے 282268 مریض صحت یاب ہو گئے۔
اس طرح پاکستان میں مجموعی کیسز جی تعداد 8909 رہ جا تی ہے۔ادھر بھارت میں کرونا وائرس کیسز چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں
خیال رہے کہ امریکا اور برازیل کے بعد اس وبا کا شکار بھارت دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان میں ہلاکتیں اکائی میں ہونے لگی ہیں جس نے ماہرین کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں اوسط عمر 22 سال ہے یعنی آبادی کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جبکہ کرونا وائرس زیادہ تر عمر رسیدہ افراد پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وبا پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے جس میں ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کا موثر نظام شامل ہے اور مریضوں کو قرنطینہ میں جانے کی سہولت بہم پہنچائی گئی جس کے مثبت اثرات آنے لگے ہیں۔
اٹلی میں آبادی کی اوسط عمر 46.5 سال ہے جہاں پاکستان کے مقابلے میں آبادی کم ہونے کے باوجود ہلاکتیں 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
بھارت میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 69561 ہے؛ حالانکہ بھارت میں درمیانی عمر 26 سال ہے لیکن گنجان آبادیوں میں اس وبا کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہو تے ہیں۔
جو ممالک کرونا وائرس سے شدید متاثر ہوئے وہاں اوسط عمر 35 سے 45 سال کے درمیان ہے۔
پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات بدستور موجود ہیں، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس وبا کو مکمل طور پر شکست دیں۔