انصاراللہ کا سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر نیا ڈرون حملہ
یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیاہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوبارہ ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ انصار اللہ نے سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ابھا کو"صماد 3" نامی ڈورن طیاروں نے آج صبح تین بجے نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کی شام، یمنی فوج کی جانب سے ابھا ہوائی اڈے کومیزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ آج صبح ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ائرپورٹ کئی گھنٹوں تک بند رہا۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ ، "جب تک دشمن یمن کے خلاف اپنی جارحیت اور محاصرہ جاری رکھے گا ، ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔"
انہوں نے کہا: "یہ حملہ یمنی عوام کے خلاف دشمن کی جارحیت اور محاصرے کا فطری ردعمل ہے۔"