ایران، پاکستان، روس اور چین مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے


روس کے جنوبی حصے میں رواں ماہ ہونے والی فوجی مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان سمیت چین، روس اور دیگر ممالک حصہ لیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چینی وزارت دفاع کے مطابق 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، چین اور بھارت روس میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔  مشترکہ فوجی مشقوں میں میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے۔