امریکا عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، چین
چین نے امریکا کو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت دفاع نے امریکی فوج کو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
چین کی وزارت دفاع نے امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےکرنل یو ژیان نے کہا کہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے امریکا نے ایک نام نہاد رپوٹ جاری کی ہے جس میں چین کی معمول کی دفاعی ترقی کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کانگریس میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں چینی فوج کو امریکا کے قومی مفاد اور عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیا گیا تھا۔
اس رپورٹ پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حقائق کو مسخ کیا گیا اور اس کے دفاعی استعداد کے مقاصد کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں