جنوبی لبنان میں زوردار دھماکہ +ویڈیو
لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے "عین قانا" نامی قصبے میں زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گزشتہ روز جنوبی لبنان کے "عین قانا" نامی قصبے میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز النبطیه و اقلیم التفاح میں بھی سنائی دی۔
سعودی خبررساں ادارے الحدث نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ حزب اللہ کے کسی مرکز میں ہوا ہے۔
لبنانی ہلال احمر کے سکریٹری جنرل «جرج کتانه» نےکہا ہے کہ عین قانا میں دھماکے کی کال موصول ہوتے ہی ایمبولینس بھیجی گئی تاہم ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔"
لبنانی تجزیہ کار سالم زہران نے ٹویٹ کیاہے کہ "عین قانا میں دھماکہ جنگی سامان کے کچرے کے گودام میں ہوا ہے اس دھماکے سے کسی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔"
العالم کے سابق نامہ نگار، حسین مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ عین قانا میں دھماکہ ایک ایسی عمارت میں ہوا جس کا تعلق اس ادارے سے ہے جو جنگی سامان کے باقیات پر کام کرتا ہے۔