جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کے لئے’’ڈیجیٹل پروٹیکشن ایپ‘‘ متعارف


جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کے لئے’’ڈیجیٹل پروٹیکشن ایپ‘‘ متعارف

سائبرسیکیورٹی الرٹس ایپ فراہم کرنے پر وزارت انسانی حقوق نے آئی سی ٹی پولیس کی تعریف کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزارت انسانی حقوق نے خواتین کو ان کی حفاظت کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے قومی آئی ٹی بورڈ کے سائبر الرٹس سیکیورٹی کے اقدام کی تعریف کی ہے۔

بدھ کے روز وزارت انسانی حقوق کے ایک عہدیدار نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات کی نشاندہی کرنے کے لئے عوام تک رسائی کے لئے ’’ڈیجیٹل پروٹیکشن ایپ‘‘ متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی خواتین کو مجرم کی گرفتاری کے خلاف مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کی مدد سے ایپ تیار کی گئی ہے۔ اب مجرموں سے بچنا بہت آسان ہو گیا ہے کیونکہ خواتین ایپ کے ذریعہ سڑک پر ہونے والے ہراسانی اور مکروہ سلوک سے بچ سکیں گی۔

یہ ایپلیکیشن ایپ اسٹور پر پہچان ایپ کے نام سے دستیاب ہے اور شہریوں کے لئے اندراج بہت آسان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں بطور پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد میں ایپ متعارف کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ، "کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون پر پہیچان ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور رجسٹر کروا سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اندراج کے بعد، قومی شناختی کارڈ سے منسلک ایف آئی آر یا فوجداری ریکارڈ کی جانچ پڑتال ممکن ہوسکے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری