امن حکومتی عملی اقدامات سے ہی قائم ہوگا، بشارت امامی


امن حکومتی عملی اقدامات سے ہی قائم ہوگا، بشارت امامی

مولانا بشارت امام نے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا امن حکومتی عملی اقدامات سے ہی قائم ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل کے صدرعلامہ بشارت حسین امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان محض کانفرنسوں، سیمیناروں اور اجلاسوں سے نہیں بلکہ حکومت کے عملی اقدامات سے قائم ہوگا۔

حضرت سکینہ بنت الحسین کی شہادت کی مناسبت سے عشرہ شہیدہ زنداں کے اختتام پرفیڈرل ایریا نیول اینکریج سے ماتمی جلوس برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد ملک کے مختلف شہروں میں شیعیان حیدر کرار کے خلاف کھلم کھلا نعرہ بازی کررہے ہیں اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری