بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل، بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا


بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل، بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا

پاکستانی ہندوؤں نے آج بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے والے ہندو برادری کے افراد اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

واضح رہے کہ  بھارت میں11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کیخلاف ہندو برادری سراپا احتجاج ہے

بھارت کے شہر جودھپور میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار ہلاکت کے خلاف ملک بھر سے ہزاروں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے والے ہندو برادری کے افراد اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں پاکستانی ہندوؤں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بھارت میں موجود آر ایس ایس اور را کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عالمی عدالت انصاف سے انہیں انصاف دلوائے۔

ہندو برادری کے قافلے گزشتہ شب سندھ سے جب پنجاب میں داخل ہوئے تھے تو ان کے قافلے میں 100 بسیں شامل تھیں۔ ملک کے مختلف شہروں و علاقوں سے جب قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے تھے تو شرکا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری