گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے اخبار کے دفتر کے باہر چاقو حملہ


گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے اخبار کے دفتر کے باہر چاقو حملہ

فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ ہے گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے اخبار کے دفتر کے باہر چاقو حملہ کرنے والے کا تعلق پاکستان سے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پیرس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی اخبار کے سابقہ دفتر کے باہر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مرکزی ملزم کی عمر 18 برس ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ مرکزی ملزم اور الجزائر کے شہری سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بنائے گئے افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ  حملے میں دستاویزی فلم بنانے والی کمپنی کے 2 ملازمین زخمی ہوئے ہیں اور حملہ آور ان کو جانتا نہیں تھا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ملک میں نیا خونی حملہ کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری