پاکستان امن، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے، صدر عارف علوی


صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اس موقع پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’کہنے کیلئے بہت کچھ ہے، لیکن زمین اور اس کے لوگوں کی تعریف یہاں آکر کی جا سکتی ہے۔ ایک بار جب آپ ہمیں آزمائیں گے توآپ کو پیار ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج عالمی یوم سیاحت منایا جا رہا ہے۔

صدر پاکستان نے’دی پریذیڈنٹ آف پاکستان‘ نامی اکاؤنٹ کا ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ پاکستان امن، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے۔

ہمالیہ، قرارم، ہندوکش، نانگا پربت اور کے 2 پہاڑ اپنی جادوئی خوبصورتی پیش کرتے ہیں۔ موہنجو دڑو اور ہڑپہ کے قدیم کھنڈرات، اور بدھسٹ سائٹس ہماری وادیوں اور میدانی علاقوں کو مزین کرتی ہیں۔

پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں۔ ان اقدامات سے مستقبل قریب میں سیاحت کی صنعت کو قومی معیشت کے ایک بڑے شعبے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات میں دیہی علاقوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

 پاکستان میں بھرپور تاریخ کے ساتھ ساتھ پہاڑوں سے لے کر سمندر تک کے متنوع قدرتی مناظر اور سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جنہیں دنیانے ابھی دریافت کرنا ہے۔

پاکستان جیسے ملک میں جہاں اب بھی زیادہ تر آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے۔ سیاحت کا شعبہ سماجی واقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہاں دیہی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے ملکی معیشت کے حجم میں اضافہ اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔