بھارت اور اسرائیل کے مابین اربوں ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے
بھارت نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کا عندیہ دیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے بھارتی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ بھارت اوراسرائیل مشترکہ طور پر جدید طرز کے ہتھیار بنائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں کیساتھ ساتھ اب دونوں دوست ممالک جدید طرز کے ہتھیار بھی مشترکہ طور پر بنائیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی سالانہ فروخت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک جدید طرز کے باراک ایٹ میزائل سسٹم کی تیاری پر بھی کام کررہے ہیں۔