آذربائیجان کی ملی مجلس کی خاتون اسپیکر کا ‌چیئرمین سینیٹ سے ٹیلفونک رابطہ


چیئرمین سینیٹ کو آذربائیجان کی ملی مجلس کی خاتون اسپیکر نے ٹیلیفون کیا اور دونوں رہنماؤں نے اہم امور اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ‌چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کے مسئلےپر آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کو آرمینیا کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی پر آگاہ کرتے ہوئے اسپیکرمجلس ملی آذربائیجان نے کہا کہ آرمینیا سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آرمینیا کے آذربائیجان پرحملےکی شدیدمذمت کرتےہیں، آرمینیاکےحملےسےامن کوخطرات لاحق ہوگئےہیں،جنگ مسائل کاحل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت کرتاہے اور آرمینیا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

آذربائیجان کی اسپیکرنےچیئرمین سینیٹ کاشکریہ ادا کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کادوطرفہ روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ آذربایجان اور آرمینیا میں متنازع علاقے پر شدیدجھڑپیں جاری ہیں اور مزید21 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو روز میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی ہے۔