پاکستان کو شام اور عراق بننے نہیں دیں گے، ثروت قادری
سنی تحریک پاکستان کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم کوشش کرنے والوں کو شکست دیں گے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سنی تحریک پاکستان کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے پاکستان ہمارے لئے عظیم نعمت ہے جہاں ہم آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں،پاکستان کو کسی طور بھی شام،عراق اور یمن بننے نہیں دیں گے۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پر امن مارچ کرکے فرقہ واریت کی سازشوں کا ناکام بنایا ہے دینی مقدسات کا تحفظ کرینگے حکومت آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے
انہوں نے سیاسی ،سماجی ومذہبی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اہل بیت اطہار اورصحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں پاکستان کی سلامتی کیلئے ہماری نسلیں قربانیاں دیتی رہیں گی۔