عمران خان کا عالمی معیشتوں سے غریب ممالک کے قرضوں میں نرمی کا مطالبہ


عمران خان کا عالمی معیشتوں سے غریب ممالک کے قرضوں میں نرمی کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کرونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں لہٰذا دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20)کی طرف سے قرضوں میں نرمی میں کم از کم ایک سال کی توسیع کی جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا اور کہا کہ غریب ممالک کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں لہٰذا دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20)کی طرف سے قرضوں میں نرمی میں کم از کم ایک سال کی توسیع کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق یو این اجلاس سے وڈیو لنک پر خطاب کیا اور  کہاکہ قرضوں کی واپسی میں نرمی کی توسیع سے کریڈٹ ریٹنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے، عالمی مالیاتی ادارے قرضوں کی واپسی میں نرمی کے اقدام میں حصہ لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، امیر ممالک غریب ملکوں کیلئے 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ قائم کریں، آئی ایم ایف کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کو کورونا بحران سے نکلنے کیلئے2.5 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سالانہ 15 کھرب ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے یو این انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ فیسلیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے دنیا پر غیر معمولی اثرات ہوئے اور امید ہے کورونا ویکسین جلد تیار کر لی جائےگی۔

ان کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اورپائیدار انفرا اسٹرکچر معاشی بحالی میں کلیدی کردار اداکریں گے، صحت ، ماحول اور ایس ڈی جیز کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے، ایسے قلیل مدتی اقدامات کیے جائیں جن میں سرکاری اور نجی کریڈیٹرز بھی شامل ہوں۔

 

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) نے ترقی پذید ممالک کے ذمے واجب الادا 40 ارب ڈالرز کے قرضے دسمبر تک منجمد کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس سے پاکستان سمیت 76 ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری