بھارت؛ 28 سال بعد بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ/ تمام ملزمان بری


بھارت؛ 28 سال بعد بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ/ تمام ملزمان بری

لکھنو کی عدالت نے 28 سال بعد بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ذرائع نے خبر دی ہے کہ  لکھنو کی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی سمیت تمام 32 ملزمان کو کیس سے بری کردیا ہے۔

عدالت نے مرلی منوہر جوشی اور اما بھارتی سمیت دیگربی جے پی رہنماو¿ں کو بھی بری کردیا۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کے فیصلے کے موقع پر 26 ملزمان عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں واقعے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم تصاویر کے نیگٹو پیش نہیں کرسکی جبکہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ مقامی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں اس طرح کے واقعات کے تسلسل کے بارے میں پہلے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری