اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے، عبداللہ عبداللہ


اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے، عبداللہ عبداللہ

عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے جو ہمارے مفاد میں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے پاکستانی قیادت سے کہا ہے کہ وہ طالبان پر اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ امن عمل کو مدد مل سکے۔

 عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

عبد اللہ عبد اللہ نے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان دوحہ مذاکرات میں کسی مثبت پیش میں رکاوٹ بننے والے ایشو پر ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری