اتحاد تنظیمات مدارس کا ہنگامی اجلاس طلب کرنےکا فیصلہ


اتحاد تنظیمات مدارس کا ہنگامی اجلاس طلب کرنےکا فیصلہ

پاکستان میں دینی مدارس رجسٹریشن سے متعلق اتحاد تنظیمات مدارس کا ہنگامی اجلاس طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، مولاناڈاکٹر عبدالرزاق سکندر،مولانامفتی منیب الرحمان، پروفیسر ساجد میر، مولانا عبدالمالک، مولانا محمد حنیف جالندھری،صاحبزادہ عبدالمصطفی ھزاروی،مولانا یاسین ظفر، مولانا افضل حیدری اورڈاکٹر عطاءالرحمان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے اخبارات میں اشتہار شائع ہواہے جس میں ملک بھر کے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا گیاہے،اتحاد تنظیمات مدارس نے اس سلسلے میں ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری