ایران اور عراق کےتعلقات نہایت اچھے ہیں، امریکی حکام کی جانب سے ہمیں کوئی پیغام نہیں ملا، الکاظمی
عراقی وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات کو اچھےقرار دیتے ہوئے کہا: "دونوں ممالک کے تعلقات میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔"
انہوں نے عرب ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات کو اچھے قرار دیتے ہوئے کہا: "ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلامی جمہوریہ ایران، امریکا اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، ہم خطے میں تمام مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے بغداد میں امریکی سفارت خانہ بند کرنے کی خبروں کے متعلق کہا بغداد میں امریکی سفارتخانہ بند نہیں ہو رہاہے اور نہ ہی امریکیوں نے سفارتخانہ بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہا عراق اپنے اندورنی مسائل میں کسی بھی ملک کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا، عراق کے فیصلے بغداد میں ہی ہونگے۔
مزید پڑھیں