پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے موثراقدامات کیے ہیں، رافیل ماریانو


پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے موثراقدامات کیے ہیں، رافیل ماریانو

آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سفیر آفتاب کھوکھر اور ڈی جی رافیل ماریانو کے درمیان ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سفیرآفتاب احمد کھوکھرنےانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی حیثیت سے ایجنسی کے ڈی جی رافیل ماریانو کو اپنی اسناد پیش کردیں۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رافیل ماریانو نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں ، پاکستانی مستقل نمائندے نے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لیے پاکستانی تعاون کا یقین دلایا اور ڈی جی آئی اے ای اے کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ڈی جی آئی اے ای اے رافیل نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری