نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی، حکومت نے رقم عدالت میں جمع کرا دی


نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی، حکومت نے رقم عدالت میں جمع کرا دی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بذریعہ اخباری اشہتار طلبی کے معاملے میں وفاقی حکومت نے رقم عدالت میں جمع کرادی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے لیے قومی اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے نواز شریف کے اخبار میں اشتہار کے لیے اخراجات عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے حکم پر60 ہزار روپے جمع کرائے اور رقم کی ادائیگی سے متعلق رجسٹرار آفس کو آگاہ کیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم نامے میں 2 اخبارات میں اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

طارق کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت نے وفاق کو اخباری اشتہار کے لیے فیس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری