آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں، طلال چودھری
مسلم لیگ ن کے رہنما نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، عمران خان نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں۔
طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لئے خواتین کا نام چاہئے ہو اس پر ترس کھایا جاسکتا ہے۔