تمام مسالک کے علماء کا متفقہ ضابطہ اخلاق کی تیاری خوش آئند ہے، مفتی نعمان


تمام مسالک کے علماء کا متفقہ ضابطہ اخلاق کی تیاری خوش آئند ہے، مفتی نعمان

مفتی نعمان نعیم نے کہا ہےکہ حکومت نے فرقہ واریت کے معاملے کو سنجیدہ لیا اور تمام مسالک کے علماء کا متفقہ ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہا ہےکہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مسالک کے علماء کا متفقہ ضابطہ اخلاق کی تیاری خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے وہ عملدرآمد کرائیں،ضابطہ اخلاق سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ اور فرقہ وارانہ سازشیں دم توڑ جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ماضی میں فرقہ واریت کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اس لیے ضروری تھا اس کے سدباب کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری