مولانا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت
علما کمیٹی نے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، علما کمیٹی نے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق مولانا عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔
علما کمیٹی کراچی کا کہنا ہے کہ مولانا عادل کے قتل اور نماز جنازہ کے بعد پر امن ہیں، رسمی بیانات کے بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔
اعلامیے کے مطابق مولانا عادل خان کے ادارے سمیت دیگر علما کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گزشتہ روز مولانا عادل خان کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ان کے قاتلوں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے اب سے کچھ دیر قبل ختم کردیا گیا ہے۔