سانحہ نارووال کے ذمہ دار ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کو معطل کر دیا گیا


سانحہ نارووال کے ذمہ دار ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کو معطل کر دیا گیا

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ نارووال کے ذمہ دار ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کو معطل کر دیا گیا جبکہ گرفتار ہونیوالے تمام خواتین کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد نے شکایات موصول ہونے پر ڈی ایس پی نارووال کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

 ڈی ایس پی نے ایس ایچ او کی موجودگی میں واقعہ کی انکوائری کی جس میں ایس ایچ او نارووال سٹی ریاض تاثیر چیمہ کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، خواتین کیساتھ بدتمیزی سمیت دیگر الزامات ثابت ہو گئے جس پر ڈی ایس پی نے ڈی پی او کو رپورٹ بھیج دی جس پر ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے جبکہ گرفتار ہونیوالی خواتین کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ اربعین کے موقع پر خواتین کیخلاف اربعین واک کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی قیادت میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد خواتین کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ 25 سے زائد خواتین اور بچے زخمی بھی ہو گئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری