کراچی میں اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپورمہم شروع کرنے کا اعلان


کراچی میں اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپورمہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی میں پولیس نے اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے تحت جو افراد لائسنس یافتہ اسلحہ کے حامل ہوں گے وہ بھی عوامی مقامات پر اس کی نماش نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شہری یا سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اسلحہ کی نمائشن پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کے تحفظ کے لیے اٹھایا جار ہا ہے۔ کراچی پولیس کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کی عمل داری اور پاسداری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری