ایران؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 254 شہری جاں بحق


ایران؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 254 شہری جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 254 شہری انتقال کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار 108 شہری کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سےایک ہزار949 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ8ہزار389 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سیما لاری نے کہا کہ اب تک کرونا وبا کی وجہ سے 29ہزار70 شہری انتقال کرگئے ہیں جبکہ ملک بھر میں4لاکھ 11ہزار840 شہری مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

لاری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار570 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 4میلین3لاکھ69ہزار622 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر لاری نے کہا صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان اور یزد میں حالات تشویشناک ہیں۔

انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں کرونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری