جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، صدر آزاد کشمیر
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہےکہ دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہوگی۔
تسنیم خبرساں ادارے کے مطابق، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔
نجی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ لاہور میں ایک ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام کشمیریوں پر جبر کے موضوع پر ویڈیو لنک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہوگی۔
متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی، ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں، ہندوتوا کی بھرپور مخالفت کرنا ہوگی، کشمیر نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔