پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 17 شہری انتقال کرگئے


پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 17 شہری انتقال کرگئے

عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا  کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 3 لاکھ 22 ہزار452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کرونا  کے9ہزار 174 مریض زیرعلاج ہیں اور3لاکھ 6 ہزار 640 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرونا  وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار288 ؛

سندھ میں 2 ہزار574 ؛

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265؛

 اسلام آباد میں 194؛

بلوچستان میں 146؛

‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 اموات ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں کرونا  کیسزکی تعداد 17 ہزار 913؛

پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار425؛

سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474؛

 خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565؛

بلوچستان میں 15 ہزار644؛

گلگت بلتستان میں 4ہزار 33؛

 آزاد کشمیر میں3 ہزار398 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا  مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا  کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری